لاہور ائیرپورٹ سے دبئی جانیوالے مسافر کے سامان سے اتنی بڑی رقم نکل آئی کہ مسافر کو گرفتار کر لیا گیا

لاہو ر(قدرت روزنامہ) ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائیرپورٹ پر سامان سے 60لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد ہونے پر مسافر کو حراست میں لے لیا . ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نقاش جاوید نامی مسافر کو آف لوڈ کر دیا .

مسافر نجی ائیرلائن سے دبئی جا رہا تھا . مسافر کے سامان سے 20500 یورو، 11000 سعودی ریال برآمد کر لئے گئے . برآمد ہونے والی کرنسی کی کل مالیت 60 لاکھ روپے سے زائد ہے . گرفتار ملزم سکیورٹی اور کسٹم کلیرنس کے بعد امیگریشن کاونٹر پر پہنچا . ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے کارپوریٹ کرائم سرکل لاھور منتقل کر دیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں