کراچی میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کا جن بے قابو ہے جبکہ معیشت جمود کا شکار ہے . دنیا آگے بڑھ رہی ہے لیکن پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا گیا، ایسے حالات میں خاموش نہیں رہ سکتے . مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نالائق اور نااہل حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا . ملک میں لوگوں کو چینی اور آٹا نہیں مل رہا . ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے . پی ڈٰی ایم سربراہ نے کہا کہ ملک میں آئین کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہوگا . اب جلسوں کے ساتھ روڈ کارواں بھی چلیں گے، اسلام آباد کی جانب مارچ بھی ہوگا . ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کوعوامی مینڈیٹ حاصل نہیں، حکومت انتخابی اصلاحات کو جوتے کی نوک پر رکھتی ہے، انہوں نے آئندہ الیکشن میں بھی دھاندلی کا سوچا ہے . . .
کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت مخالف تحریک پی ڈی ایم نے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر دیا ہے . مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اب جلسوں کے ساتھ روڈ کارواں چلیں گے، ہم تھکے نہیں، اپنا سفر جاری رکھیں گے .
متعلقہ خبریں