ہم کسی سیاستدان کی گرفتاری کے حق میں نہیں، مریم اورنگزیب کا ردعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم کسی سیاستدان کی گرفتاری کے حق میں نہیں . انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سیاسی انتقام پر یقین رکھتی تو عمران خان ابھی جیل میں ہوتے .

مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمیدنے تھانہ کوہسار میں ایف آئی آر درج کرائی ہے، فواد چوہدری کی گرفتاری سیاسی ہے نہ حکومت سیاسی انتقام پر یقین رکھتی ہے، اگر سیاسی انتقام لیتے تو عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی ساری قیادت جیلوں میں ہوتی .
فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ کوئی سیاستدان کسی سیاستدان کی گرفتاری کے حق میں نہیں ہوتا، عمران خان فارن فنڈنگ میں پکڑے گئے، پی ٹی آئی کے دور میں صحافیوں پر بھی تشدد کیا گیا جبکہ نہال ہاشمی کو سینیٹ کی کرسی سے ہٹایا گیاا ن کی گرفتاری کرائی گئی .
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہمیں حکومت چلاتے 9 ماہ ہو چکے ہیں اور ان 9 مہینوں میں عمران خان اور پی ٹی آئی والوں نے غلط زبان استعمال کی، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ہٹا دیا گیا، لیکن انہوں نے دھمکیاں نہیں دیں، شاہد خاقان عباسی کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا گیا، وہ سیاسی انتقام تھا، عمران خان حکومتی پریس کانفرنسز میں بتاتے تھے کہ کس دن کس کو گرفتار کیا جائے گا، عمران خان نے اپنی حکومت میں سیاسی گرفتاریاں کیں .

. .

متعلقہ خبریں