کراچی میں پی ڈی ایم کا جلسہ پیپلزپارٹی کے خلاف تھا، فواد چودھری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ڈی ایم کا جلسہ پیپلزپارٹی کے خلاف تھا۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کراچی میں پی ڈی ایم کے زہر اہتمام منعقدہ جلسے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت سے کوئی بھی مطمئن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کا جلسہ پی ڈی ایم کا نہیں مولانا فضل الرحمان کا تھا۔ انہوں ںے کہا کہ مولانا فضل الرحمان صرف شرارت میں مہارت رکھتے ہیں سیاست میں نہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ ملک میں مولانا فضل الرحمان کا کوئی اسٹیک نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ سندھ میں اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہو گی۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ جب یہ پہلے دھرنا دینے آئے تو انہوں نے کچھ نہیں کیا تو اب کیا کریں گے؟

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج پی ڈی ایم نے صرف شو کیا جس میں کوئی پاور نہیں تھی۔ انہوں ںے کہا کہ ایسی نا اہل اور غیر سنجیدہ اپوزیشن پاکستان کی تاریخ میں دیکھنے کو نہیں ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ آئندہ 7 سال بھی احتجاجی بینرز اٹھا کر گزارا کریں گے۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ شہبازشریف کو نوازشریف نے سوڈنڈے کھانے کے لیے رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز صاحب! مہنگائی اس لیے ہوئی کیونکہ آپ کے بڑے بھائی اور داماد عوام کی جیب کاٹ کر لندن چلے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے ذہنوں میں نعرہ شیر آٹا کھا گیا ابھی تازہ ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ کورونا وبا کے پیش نظر جلسوں کی صورت میں قانون اور ایس او پیز کی دھجیاں اڑانا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر اپوزیشن کب تک معصوم عوام کی جانوں سے یونہی کھیلتی رہے گی؟

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا سے اپنوں کو کھونے والے باشعورعوام انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا سے گزارش ہے کہ اپنی سیاسی انا کی تسکین کے لیے خود کی مزید رسوا نہ کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا نے جس اتحاد کی بھی قیادت کی وہ کامیاب نہ ہو سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی۔

ہم نیوز کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ افغانستان میں اشرف غنی کے جانے کے بعد سیاسی بحران پیدا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر دنیا کو خاموش نہیں رہنا ہو گا۔

Recent Posts

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

1 hour ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

1 hour ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

2 hours ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

2 hours ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

2 hours ago