کراچی(قدرت روزنامہ)جسمانی سرگرمیوں کی بجائے اسمارٹ فونز پر وقت گزارنا، ذہنی صحت کے شدید نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے آسٹریلیا کی کوئنز لینڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دن بھر میں ایک گھنٹے تک اسکرینز کے استعمال سے کچھ فوائد حاصل ہوتے ہیں مگر لڑکیوں میں 75 منٹ اور لڑکوں میں 105 منٹ کے بعد منفی اثرات مرتب ہونے لگتے ہیں. اسی بنیاد پر کوئنز لینڈ کے ماہر ڈاکٹر اسد خان کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے لیے دن میں 2 گھنٹے اور لڑکوں کے لیے 4 گھنٹوں سے زیادہ وقت اسکرین کے سامنے گزارنا ذہنی
صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے. تحقیق میں 13 سے 15 سال کی عمر کے 5 لاکھ 77 ہزار سے زائد نوجوانوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جن کا تعلق 42 ممالک سے تھا محققین نے بتایاکہ اسکرینز کے سامنے بہت زیادہ وقت گزارنے سے ڈپریشن، موٹاپے، ناقص معیار زندگی، نقصان دہ غذائی عادات، جسمانی اور ذہنی افعال میں کمی جیسے اثرات مرتب ہوتے ہیں. سکرین پر زیادہ وقت گزارنے سے جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانے سے جسمانی فٹنس، ہڈیوں کی صحت، ذہنی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ جسمانی وزن بھی کم ہوتا ہے. ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اہم مسئلے پر مزید تحقیق اور آگاہی کی ضرورت ہے کیونکہ آج کے دور میں چھوٹے ہوں یا بڑے اپنا زیادہ تر وقت اسکرینز کے سامنے ہی گزارتے ہیں، جس سے ان پر ناقابل بیان اثرات مرتب ہوتے ہیں.
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…