روزانہ 3 کپ کافی پینے سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم طبی ماہرین نے اہم مشورہ دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)ماہرین کے مطابق روزانہ تین کپ کافی پینے سے کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 12 فیصد اوردل کی بیماریوں سے مرنے کا خطرہ 17 فیصد تک کم ہوجاتا ہے ہنگری کی سیمیلویز یونیورسٹی کے محققین نے کافی پینے کی عادتوں، ہارٹ اٹیک اور فالج کے واقعات کے مابین وابستگی کی چھان بین کی. تحقیق کے دوران انہوں نے پایا کہ درمیانے درجے کی کافی کا استعمال فالج کے خطرے کو کافی نہ پینے والے لوگوں کے مقابلے میں 21 فیصد تک کم کرسکتا ہے محقیقین کا کہنا ہے کہ یہ لوگوں میں کافی کی باقاعدہ استعمال اور

کافی کے قلبی اثرات کا منظم انداز میں جائزہ لینے کا سب سے بڑا مطالعہ ہے. ماہرین کے مطابق تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ کافی کا باقاعدگی سے استعمال محفوظ ہے یہاں تک کافی کو روزانہ زیادہ مقدار میں استعمال بھی دل سے متعلق صحت پر منفی اثرات مرتب نہیں کرتا اور دس سے پندرہ سال تک مسلسل کافی پینابھی موت کا سبب نہیں بن سکتا. ماہرین کا کہنا ہے کی ایک دن میں آدھے سے 3 کپ تک کافی پینافالج کے خطرات ، قلبی امراض یا کسی بھی وجہ سے موت کے خطرات کو کم کر دیتا ہے مطالعہ میں ، ڈاکٹر سائمن اور ساتھیوں نے 11 سال کی اوسط مدت کے دوران ساڑھے چار لاکھ سے زائد بالغوں کی صحت اور کافی کے استعمال کی عادات کا موازنہ کیا مطالعہ کے آغاز میں ، شرکاء میں سے کسی کو دل کی کوئی بیماری نہیں تھی اور ان شرکا کی اوسط عمر 56 سال تھی.

Recent Posts

پی آئی اے کا طیارہ اچانک 36 ہزار فُٹ سے نیچے کیوں آگیا؟ پائلٹ نے ایمرجنسی ڈکلیئر کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی مسقط سے پشاور جانے والی پرواز میں…

12 mins ago

وزیراعلیٰ کو خیبرپختونخوا کے امن سے کوئی سروکار نہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کو خیبرپختونخوا کے…

20 mins ago

وزیراعظم شہبازشریف نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کا نوٹس…

31 mins ago

حبا بخاری نے حاملہ ہونے کے بارے میں جھوٹ بولنے کی وجہ بتا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حبا بخاری اور آریز احمد نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ساتھ…

41 mins ago

کوئی گولی چلائے گا تو گولی کھائے گا، انقلاب کا اعلان کرتا ہوں، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں باقاعدہ طور…

51 mins ago

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

1 hour ago