الیکشن کمیشن کا حکومت کی تیارکردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر عدم اطمینان کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن کا حکومت کی تیارکردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا ۔ لیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حکومتی تیار کردہ ای وی ایم معیار پر پورا نہیں اتری۔ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام بھی الیکشن کمیشن کو مطمئن نہ کرسکے، جس پر الیکشن کمیشن نے کئی سوالات کے جوابات طلب کرلئے ہیں۔قبل ازیں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اگر الیکٹرانک ووٹنگ مشین سود مند ثابت ہوتی ہے تو الیکشن کمیشن ضرور اس کا استعمال کرے گا ، کمیٹی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

کے ساتھ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر آن بورڈ ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ای وی ایم پر الیکشن کمیشن کا عدم اعتماد حقائق پر مبنی نہیں، ٹیکنیکل ایوالیویشن کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے،کمیٹی وزارت سائنس کیساتھ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر مشاورت کر رہی ہے، باہمی اتفاق رائے سے اگر حل نکل آتا ہے تو الیکشن کمیشن ووٹنگ مشین کے استعمال کے حق میں ہے۔بیان میں کہا گیا کہ صاف، شفاف اور منصفانہ انتخابات پر یقین رکھتے ہیں، الیکشن کمیشن کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے 17 اگست کو مشینوں پر ڈیمو دیا تھا۔

Recent Posts

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

2 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

2 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

3 hours ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

3 hours ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

3 hours ago