نئی نویلی دلہن کار کے حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئی

(قدرت روزنامہ) مہاراشٹر میں افسوسنا ک وا قعہ پیش آیا ہے . شادی کی دعوت کھا کر واپس آنے والی نئی نویلی  دلہن کار کے  حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئی .

تفصیلات کے مطابق  25 سالہ مونیکا اور جناردھن کی 25 اگست کو شادی ہوئی تھی . نیا نویلا جوڑا دلہن کے والد کے ساتھ رشتے داروں کے گھر دعوت کھانے گیا تھا . واپسی پر تیز رفتاری کے باعث ان کی کار کھائی میں جا گری جس کے باعث دلہن اور اس کا والد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے . ریسیکیو اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے دولہا اور ڈرائیور کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی حالت نازک ہے . . .

متعلقہ خبریں