مینار پاکستان: ٹک ٹاکر سے دست درازی کا معاملہ ۔۔کمیشن بنانے پرفیصلہ محفوظ

(قدرت روزنامہ)لاہور گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون سے دست درازی کے معاملے پر کمیشن بنانے اور بے قصور افراد کی رہائی کے لئے درخواست کے قابل سماعت ہونےپرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے لاہور ہائی کورٹ میں سول سوسائٹی کے محمد طاہر کی درخواست پر سماعت کی، فاضل جج نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیس میں آپ متاثرہ فریق نہیں کیسے نوٹس جاری کر دیں۔عدالت نے قرار دیا کہ عدالتیں بے بنیاد پٹیشن کی پذیرائی نہیں کر سکتیں، درخواست میں وزیراعلیٰ پنجاب کو فریق بنانے پر عدالت نے استفسار کیا کہ وزیراعلیٰ کو کیسے فریق بنایا جا سکتا ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے حکم پر مینار پاکستان واقعہ کا مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزموں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی، پولیس نے درجنوں بے گناہ افراد کو پکڑ لیا، عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: بیوی پر تشدد۔۔بیٹی سے زیادتی۔۔سوتیلے باپ نے ظلم کی انتہا کر دی دوسری جانب ٹک ٹاکر عائشہ سے دست درازی سے متعلق کیس میں گرفتار ملزموں کی بعد از گرفتاری ضمانت پر سماعت ہوئی ،کیس میں گرفتار ملزم عبد الرحمان اور علی احمد نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری واپس لے لی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے ریمارکس دیئے تھے کہ ابھی شناخت پریڈ مکمل نہیں ہوئی ، شناخت پریڈ سے قبل بعد از گرفتاری ضمانتیں دائر نہیں ہو سکتیں جس پر ملزموں کے وکلا ء نے ضمانت کی درخواستیں واپس لیں۔ خاتون عائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سیشن عدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔ یہ بھی پڑھیں: ایک اور ظلم ۔۔اوباش کی 4 سالہ بچی سے زیادتی۔۔بعد میں کیا کیا جانیے!

Recent Posts

سرفراز بگٹی بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہے ہیں عوام جلد بہتری محسوس کریں گے، نصیر مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے قبائلی رہنما سابق وفاقی وزیر میر نصیر مینگل نے کہا ہے کہ…

2 mins ago

2 اکتوبر ملتان، میانوالی اور فیصل آباد تیار رہے، بھرپور احتجاج ہوگا، شیخ وقاص

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی نئی تاریخوں کا اعلان…

33 mins ago

کیا ٹیکس فائل کرنے کا کوئی نقصان بھی ہو سکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کی بھی مختلف ترجیحات ہیں۔…

43 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

52 mins ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

1 hour ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

1 hour ago