موجودہ حکومت نالائق ۔۔ اقتدار میں چور دروازے سے آئی:شہباز شریف

(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے صدر وسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے جس کا احتساب ضروری ہے،ملکی تاریخ میں اتنی نالائق حکومت کبھی نہیں آئی ، اس نالائق حکومت کو چلانے کیلئے سٹیبلشمنٹ نے انتہائی تگ و دو کی ، اگر سٹیبلشمنٹ نے ان کو کی جانے والی سپورٹ کا بیس یا تیس فیصد کسی اور حکومت کو کیا ہوتا تو ملک کے حالات اور ہوتے ۔چھوٹے صوبے جب تک ترقی کے سفر میں آگے نہیں بڑھیں گے ملک آگے نہیں بڑھے گا ۔ اس وقت ملک پر تاریخ کے نالائق ترین حکمران مسلط ہیں۔ مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ قائد کا خواب فلاحی مملکت کا تھا مگر ہم نے قائد کے فرمودات نظر انداز کر دیئے جس پر شرمندہ ہیں ، ملک کی ترقی کا واحد حل علامہ محمد اقبالؒ اور قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات پر عمل کرنا ہے ۔ میں نے ہمیشہ کہا کہ ہمارے دور سے قبل لوڈشیڈنگ سے عوام کا برا حال تھا، نواز شریف صاحب کے دور میں 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کی گئی ،نواز شریف کے دور میں جب بیرون ملک دورے پر جاتے تھے تو تمام وزیر اعلی موجود ہوتے تھے مراد علی شاہ صاحب بھی اس بات کی گواہی دینگے ایک دورے چین کے این دی آر سی ادارے میں مراد علی شاہ اور میں ساتھ تھے اور میں نے وہاں کہا کہ میں آج پنجاب کے لئے نہیں کراچی کے ٹرانسپورٹ کے لئے آیا ہوں، آبادی کے حساب سے پنجاب بڑا صوبہ ضرور ہےمگر سندھ کی وادی کے بغیر مکمل نہیں،پیپلز پارٹی ایک سیاسی جماعت ہے اور ان کی جمہوریت کے لئے بڑی قربانیاں ہیں قومی اسمبلی میں میرا فرض ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں۔صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں ہماری حکومت میں منصوبے شروع نہ کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں ، نواز شریف کی حکومت میں گرین لائن کا تحفہ دیا گیا ، قلت آب کو دور کرنے کیلئے پنجاب نے نہ صرف سندھ کے ساتھ اربوں روپے کے فنڈز کا اعلان کیا بلکہ اس کو بجٹ کا حصہ بھی بنایا۔ ملک بھر سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا جس سے کراچی کے عوام بھی مستفید ہوئے۔ملک کی ترقی کے لئے سب کو ایک ساتھ ہوکر چلنا ہوگا۔ شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ 2023 کے انتخابات شفاف ہونے چاہئیں، عوام جسے منتخب کریں وہ ملک کی خدمت کریں۔ یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 66 افراد چل بسے۔۔3ہزار 800 نئے مریض رپورٹ

Recent Posts

2 اکتوبر ملتان، میانوالی اور فیصل آباد تیار رہے، بھرپور احتجاج ہوگا، شیخ وقاص

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی نئی تاریخوں کا اعلان…

26 mins ago

کیا ٹیکس فائل کرنے کا کوئی نقصان بھی ہو سکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کی بھی مختلف ترجیحات ہیں۔…

36 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

45 mins ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

55 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

1 hour ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

1 hour ago