فواد چوہدری کے خلاف ایف آئی آر بالکل درست ہے، رانا ثناء اللّٰہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف ایف آئی آر بالکل درست ہے، عمران خان کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں لیکن ان کے بیانات سے تو لگتا ہے کہ انہیں ایک بار گرفتار ہو جانا چاہیے، تاکہ دیکھ ہی لیں کہ یہ کیا طوفان لانا چاہتے ہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ کل پاکستان واپس جا رہا ہوں، آج نواز شریف سے میٹنگ ہے، ان سے ہدایات لے کر مریم نواز کا یکم فروری سے پنجاب اور کے پی کا دورہ شروع ہوگا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف ایف آئی آر سیکریٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر درج ہوئی، جو آدمی یہ کہہ رہا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ سیاسی انتقام ہے اسے ایف آئی آر پڑھ لینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کےخلاف فواد چوہدری نے بات کی، جس پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لیا، اس وقت عمران نیازی کی گرفتاری کے حق میں نہیں، جس قسم کی عمران نیازی گفتگو کر رہے ہیں میرا ذہن بنتا ہے کہ انہیں گرفتار کرنا چاہیے۔

Recent Posts

عمران خان سے ہدایات کے بعد آئینی ترامیم پر حتمی اعلان کریں گے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر نے آئینی ترامیم…

33 mins ago

ہم اپنی سیاسی طاقت کے ذریعے آئینی ترامیم منظور کراکے دکھائیں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم آئینی ترامیم…

59 mins ago

لاہور؛ چور گھر سے 15 کروڑ سے زائد کے زیورات اور 40 لاکھ کیش لے کر فرار

لاہور(قدرت روزنامہ) چوروں نے ایک گھر سے 15 کروڑ سے زائد کے زیورات اور 40…

2 hours ago

ملک میں مہنگائی کی شرح پھر بڑھ گئی، 19 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے…

2 hours ago

کم عمر بچی کی بڑی عمر کے مرد سے زبردستی شادی کی کوشش؛ دلہا گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) کم عمر بچی کی بڑی عمر کے مرد سے زبردستی شادی کی کوشش…

2 hours ago

آئینی ترامیم پر فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد اور بلاول بھٹو کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئینی ترامیم کے معاملے پر پی ٹی آئی وفد نے فضل الرحمان سے…

3 hours ago