90 روز میں جان بوجھ کر انتخابات نہیں کرائے جاتے تو آرٹیکل 6 لگتا ہے: اسد عمر


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصا ف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ اگر 90 روز کے اندر اندر جان بوجھ کر انتخابات نہیں کرائے جاتے تو آرٹیکل 6 لگتا ہے۔لاہور میں پی ٹی آئی رہنما شوکت ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے 9 ماہ میں پاکستان کے عوام نے مہنگائی کا طوفان دیکھا، آج ملک میں تاریخی مہنگائی ہے، ہزاروں کاروبار بند، لاکھوں مزدور بے روز گار ہو گئے، دہاڑی دار مارا گیا۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ آپ نے پاکستان کی معیشت کو کھائی میں گرا دیا ہے، زرِ مبادلہ کے ذخائر صرف 3 ہفتوں کے بچے ہیں، زرِ مبادلہ کے ذخائر ماضی میں صرف ایک بار آئے اور حکومت ن لیگ کی تھی، اب یہ صرف معاشی مسئلہ نہیں، یہ پاکستان کی قومی سلامتی کا مسئلہ بن گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کون ذمے دار ہے اس کا؟ کون قوم کو جوابدہ ہو گا؟ یہ صورتِ حال رجیم چینج کی سازش سے پیدا ہوئی ہے، اس سازش سے پاکستان کو یہاں پر لا کر کھڑا کیا گیا ہے، ملک میں بحران اس لیے پیدا ہوا کہ آپ نے چلتے ہوئے جمہوری عمل میں بگاڑ پیدا کیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ غیر منتخب حکومت کو لایا گیا، 156 سیٹوں والے وزیرِ اعظم کو گھر بھیجا گیا، روپے کی قیمت گرنے سے قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے، انا پرستی پر فیصلے کیے گئے، آپ نے مصنوعی طور پر اپنی انا کے لیے معیشت کو کھائی میں گرایا۔
انہوں نے کہا کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ کی تعیناتی پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے، آئین سے انحراف کر کے الیکشن کا اعلان نہیں کیا جا رہا، اس سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری قوم آج عدالتوں کی طرف دیکھ رہی ہے، ماضی میں بدقسمتی سے عدالتیں بھی آئین توڑنے میں حصے دار رہی ہیں، پاکستان کی عدالتوں کا بھی امتحان ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ان کو جنرل الیکشن کا بھی اعلان کرنا پڑے گا، سیاسی انتشار پیدا کر کے بدترین معاشی بحران نازل کیا گیا ہے، پاکستان کی معیشت کو خطرناک کھائی میں گرا دیا گیا۔رہنما تحریکِ انصاف اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ ہمیں نیوٹرلٹی کے آثار نظر نہیں آ رہے، پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز نے بتایا ہے کہ ان سے رابطے کیے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی اراکینِ اسمبلی کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ ان کا مستقبل پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں۔

Recent Posts

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

8 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

20 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

26 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

29 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago