کنگنا رناوت نے فلم ’ایمرجنسی‘ کیلئے اپنی تمام جائیداد گروی رکھوا دی


ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی متنازعہ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی فلم ’ایمرجنسی‘ کی تکمیل کیلئے اپنے تمام اثاثے گروی رکھوا دیئے ہیں۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم ’ایمرجنسی‘ کی شوٹنگ اور تمام اخراجات کو پورا کرنے کیلئے اپنے تمام اثاثے اور جائیداد گروی رکھوا دی ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ ممبئی 500 روپے لے کر آئیں تھیں اور اگر اس فلم کے بعد وہ پوری طرح برباد بھی ہوگئیں تو خود کو دوبارہ کھڑا کرنے کی ہمت اور حوصلہ رکھتی ہیں۔
کنگنا کا مزید کہنا تھا کہ وہ جس کام کی ٹھان لیتی ہیں تو اسے مکمل کر کے ہی رہتی ہیں اداکارہ نے کہا کہ فلم کو مکمل کرنے کیلئے اپنی تمام جائیداد اور اثاثوں کو گروی رکھنے کا فیصلہ ان کے لئے کوئی بڑی بات نہیں۔

اداکارہ اس فلم میں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کر رہی ہیں اس فلم کی کہانی کنگنا نے لکھی ہے جبکہ وہی اس فلم کی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی ہیں، کنگنا کے مطابق یہ ان کے کیرئیر کی سب سے بڑی فلم ہے جو بنانا ان کا خواب تھا۔

گزشتہ ہفتے فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو اس حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کیلئے اس فلم کو بنانا کوئی آسان سفر ثابت نہیں ہوا انہیں اس فلم میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اداکارہ نے بتایا کہ فلم کو مکمل کرنے کے لیے بھارت بھر کا شیڈول بنایا گیا تھا جہاں شوٹنگ ہونی تھی اور اس میں آسام بھی شامل تھا۔

یاد رہے کہ اندرا گاندھی کی زندگی پر بنی بائیوپک ’ایمرجنسی‘ 20 اکتوبر 2023 کو ریلیز کی جائے گی فلم میں ماہیما چوہدری بھی سالوں بعد اسکرین پر نظر آئیں گی۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

2 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

2 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

2 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

2 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

2 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

3 hours ago