شیخ رشید کے آصف زرداری پر الزمات، شرجیل میمن نے بھی جواب دیدیا


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر شرجیل میمن نے شیخ رشید کے الزامات کا جواب دے دیا۔شرجیل میمن نے کہا ہے کہ شیخ رشید، آصف علی زرداری پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں۔
پی پی رہنما نے کہا کہ شیخ رشید سی وی لے کر گھوم رہے ہیں، پیپلز پارٹی، ن لیگ، جے یو آئی نے انہیں نوکری پر رکھنے سے جواب دے دیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ شیخ رشید لال حویلی سے بےدخلی سے بچنے کے لیے الزامات لگا کر ملک میں آگ لگانے کی سازش کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر مشکل حالات میں ملک کو بچایا تھا۔انہوں نے کہا کہ لاوارث بننے کے بعد یہ لوگ پاگل ہو چکے ہیں، ان کو پتا ہے کہ سہاروں کے بغیر یہ یونین کونسل کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری کا جشن پرویز الٰہی منا رہے ہیں۔پی پی رہنما نے کہا کہ لگتا ہے عمران خان گرفتاری کے خوف سے زمان پارک میں چھپے ہوئے ہیں۔

Recent Posts

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

5 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

6 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

6 hours ago

آئینی ترمیم پر( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا مسودہ الگ الگ ہے،اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ…

7 hours ago