کراچی (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہاہے کہ نہ مزاحمد نہ مفاہمت ، ہمیں شفاف الیکشن چاہئیں ، قانون کی حکمرانی چاہیے ،بڑے میاں صاحب میرے لیڈر ہیں اور میں ہمیشہ ان کے پیچھے چلا ہوں۔
اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے مزار قائد پر حاضری دی اور اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کی جس دوران صحافیوں کے سوالات کے جوابا ت بھی دیئے، ایک صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے شہبازشریف کا کہناتھا کہ ہم نے دو باتوں کی ڈیمانڈ کی ہے اور وہ بہت جائز ہیں ، کہ 2023 ءمیں ہونے والے انتخابات ہر صورت شفاف ہونے چاہئیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو اس میں بھر پور حصہ لینے کامو قع ملنا چاہیے ، شفاف انتخاب کے نتیجے میں جو پارٹیاں آگے آتی ہیں تو انہیں ملک کی خدمت کا بھر پور موقع ملنا چاہیے ۔اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ موجودہ حکومت چور دروازے سے آئی ہے اور سلیکٹڈ حکومت ہے ۔
سپریم کورٹ کا احاطہ عدالت میں نجی کمپنی کے مالک کی گرفتا ر ی کا نوٹس، نیب سے وضاحت طلب کرلی
شہبازشریف کا کہناتھا کہ 74 سال میں اسٹبلشمنٹ نے کسی بھی حکومت کو ملک کو آگے بڑھانے میں اتنی سپورٹ نہیں کی جتنی ان تین سالوں میں اس نالائق حکومت کی ہے ، اس سے 20 یا 30 فیصد ماضی میں کسی حکومت کو سپورٹ نہیں ملی ۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ مسلم لیگ کے کارکنان کنفیوژن کا شکار ہیں کہ وہ مزاحمت یا پھر مفاہمت کی سیاست کیلئے باہر آئیں ؟ جس پر شہبازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ ان بے مقصد چیزوں میں نہ الجھائیں ، نہ مفاہمت نہ مزاحمت، ہمیں شفاف الیکشن چاہئیں ، قانون کی حکمرانی چاہیے ، بڑے میا ں صاحب میرے لیڈر ہیں اور میں ہمیشہ ان کے پیچھے چلا ہوں۔
پانچ افراد کے خلاف تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں اصلی…
ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا سجدیہہ کے ہاں…
پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ رِدھی ڈوگرا نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے ساتھ…