افغان شہریوں کو31 اگست کے بعد بھی انخلا کی اجازت

کابل(قدرت روزنامہ)افغانستان سے غیر ملکیوں اور سفری دستاویزات رکھنے والے افغان شہریوں کو31 اگست کے بعد بھی انخلاء کی اجازت ہوگی،طالبان نے 100 ممالک کو یقین دہانی کرا دی۔ رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ غیر ملکیوں اور سفری دستاویزات رکھنے والے افغانوں کو 31 اگست کے بعد بھی افغانستان سے انخلاء کی اجازت ہو گی۔طالبان نے جن 100 ممالک کو مسافروں کے انخلاء کی یقین دہانی کروائی ہے

ان میں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، نیٹو اور یورپی یونین شامل ہیں لیکن اس فہرست میں روس اور چین کا نام شامل نہیں ہے۔امریکا کے قومی سلامتی مشیر جیک سولیوان نے کہا کہ طالبان نے یقین دہانی کروائی ہے کہ کوئی امریکی افغانستان میں رک گیا ہے تو وہاں پھنسے گا نہیں بلکہ اسے 31 اگست کے بعد بھی جانے کی اجازت ہو گی۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago