افغانستان سے گزشتہ 15دنوں میں کتنے افراد نے انخلاء کیا ، اہم ترین خبر آگئی

کابل (قدرت روزنامہ) افغانستان اور کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد لوگوں کے بڑی تعداد میں انخلاء کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ 15 دنوں میں مختلف ممالک کے ایک لاکھ 90 ہزار افراد افغانستان چھوڑ کر جا چکے ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  بیلجیئم نے 14سو  ،سویڈن نے 11سو ،ڈنمارک نےایک ہزارافرادکونکالا ہے ، برطانیہ نے اب تک 15 ہزار، پاکستان نے 22 ہزار  ، اٹلی نے پانچ ہزار گیارہ   افراد کوکابل ایئرپورٹ سےنکالا ہے ۔

جرمنی کی جانب سے پانچ ہزار 347 ، آسٹریلیا نے 41 سو ، کینیڈا نے 37 سو ، فرانس نے تین ہزار ، نیدر لینڈز نے 25 سو افراد کا انخلاء ممکن بنایا ۔

واضح رہے کہ  گزشتہ جمعرات کو کابل ائیرپورٹ پر دھماکے میں امریکی فوجیوں سمیت 190 افراد ہلاک ہوئے تھے ، دھماکوں کی ذمہ داری دولت اسلامیہ خراسان نےقبول کی تھی ، دھماکوں سے قبل امریکہ  ، برطانیہ نے اپنے شہریوں کو کابل ائیرپورٹ پر حملے سے متعلق خبردار کر دیا تھا کہ دہشتگردی کا خطرہ ہے ، شہری کابل ائیرپورٹ کا رخ نہ کریں ۔

Recent Posts

پولیس ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم چلانے والے سوشل میڈیا نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت اور ریاستی اداروں…

1 min ago

آئی ایم ایف نے 37 ماہ کے لیے7 ارب ڈالر کے توسیعی پیکیج کی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ نے 2024 آرٹیکل…

9 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل سے کارکنوں کے نام پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئر مین عمران خان نے اڈیالہ…

17 mins ago

اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر 75 سال کی بہترین تقریروں میں سے ایک تھی، دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ یروشیلم…

30 mins ago

قاتلہ ماں، بیٹی کی راہ کی رکاوٹ بن گئی، سرکاری دستاویز کا معاملہ الجھ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاون کی طالبہ کے شناختی کارڈ کے اجرا کا معاملہ، متاثرہ…

43 mins ago

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

1 hour ago