آپ کا کمپیوٹر سست ہوگیا ہے؟ جانئیے کس طرح اس کی رفتار تیز کی جا سکتی ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کا کمپیوٹر سست ہوگیا ہے؟ جانئیے کس طرح اس کی رفتار تیز کی جا سکتی ہے۔اگر آپ کا کمپیوٹر سست ہوگیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اب اس کی صفائی کا وقت آگیا ہے، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کمپیوٹر کی صفائی کس طرح کی جائے؟
لیپ ٹاپ ہو یا اسمارٹ فون ، ان سب میں جنک فائلز جمع ہوتی رہتی ہیں اور عموماً ہم انہیں نظر انداز کر دیتے ہیں۔ لیکن اگر کمپیوٹر یا اسمارٹ فون سے جنک فائلز( ایسی فائلز جو ونڈوز اور دیگر عارضی فائلز لکھنے والی ایپلی کیشنز سے بنتی ہیں، یہ عموماً انسٹالیشن کے دوران یا کسی پروگروام کے چلنے پر بنتی ہیں) کو اگر جمع ہونے دیا جائے تو پھر اس سے کمپیوٹر کی رفتار سست ہوجاتی ہے، اور کسی بھی پروگرام کو کھولنے کے لیے آپ کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آپ کچھ آسان مرحلوں میں کسی تھرڈ پارٹی ایپلیکیشن یا سافٹ ویئر کے بغیر عارضی اور جنک فائلز کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ اس کام کے لیے ہمیں صرف Command Prompt کی ضرورت پیش آئے گی۔

سب سے پہلے آپ Command Prompt ونڈو کو کھولیں۔ اس کے لیے نیچے الٹی طرف Start کے بٹن پر کلک کریں اور cmd ٹائپ کریں۔ اب enter کردیں۔ Enter کرتے ہی ایک ڈائیلاگ باکس کھل جائے گا۔ اب اپنے سسٹم میں جمع ہوئی عارضی فائلز کو دیکھنے کے لیے درج ذیل کمانڈ ٹائپ کریں۔

\%SystemRoot%\explorer.exe %temp%

اب آپ ظاہر ہونے والی ان فائلز کو دو طریقوں سے ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ Ctrl+A دبا کر آپ ساری فائلز کو منتخب کریں اور پھر Delete یا Shift+ Delete دبا دیں۔ اگر آپ کو کمانڈز پر عبور حاصل ہیں تو پھر آپ یہ کمانڈ del %temp%\*.* /s /q استعمال کرتے ہوئے ان فائلز کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
ان دونوں طریقوں میں استعمال ہونے والی فائلیں رہ جائیں گی باقی سب ڈیلیٹ ہوجائیں گی۔ آپ باقی رہ جانے والی فائلز کو اسی طریقے سے دوبارہ ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

1 hour ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

2 hours ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

2 hours ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

2 hours ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

2 hours ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

2 hours ago