مریم نواز کے ساتھ طیارے میں موجود مسافر کے سینے میں تکلیف


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی ابوظہبی سے لاہور روانگی تاخیر کا شکار ہو گئی . میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز جس طیارے میں سوار ہیں اس میں ایک مسافر کو دل کی تکلیف ہوئی ہے .

مسافر کے سینے میں تکلیف کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی . مسافر کے معائنے کے لیے میڈیکل ٹیم طیارے میں داخل ہو گئی .
مریم نواز کا آج لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا، استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،مریم نواز آج بروزہفتہ دبئی سے لاہور پہنچیں گی،مریم نواز لندن سے دبئی پہنچی تھیں جہاں سے آج سہ پہر تین بجے لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ آئیں گی . مسلم لیگ ن لاہور کی جانب سے ان کی پرتپاک اور تاریخی استقبال کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، اور لاہور کے تمام سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی کے چیئر مین کونسلرز کو ہدایات جاری کردی ہیں تمام کارکنان ایک بجے ایئر پورٹ پر پہنچیں گے، لاہور میں صرف ایک ہی استقبالیہ کیمپ لگایا گیا ہے وہ بھی علامہ اقبال ایئر پورٹ کے پاس جہاں پر مریم نواز ایئر پورٹ سے باہر نکل کر کارکنوں سے خطاب کریں گی .
خطاب کے بعد مریم نواز جاتی عمرہ کے لئے روانہ ہو جائیں گی اور کارکنان اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے . مریم نواز کو جلوس کی صورت میں ایئر پورٹ سے ان کی رہائشگاہ جاتی امراء لایا جائے گا . مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں اور کارکنان کی جانب سے مریم نواز کے استقبال کے لئے استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے . علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر کی سربراہی میں مریم نوازکی وطن واپسی کے موقع پر شاندار استقبال کیلئے اجلاسوں اوررابطوں کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا . پولیس کی جانب سے مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر جلوس کی صورت میں رہائشگاہ پہنچنے کے پیش نظر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں