شیخ رشید نے لال حویلی کیخلاف کارروائی چیلنج کردی


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)شیخ رشید نےمتروکہ وقف املاک کیجانب سے لال حویلی کےخلاف کارروائی چیلنج کردی۔ شیخ رشید نے راولپنڈی میں سول جج نوید اختر کی عدالت میں درخواست دائرکی۔
شیخ رشید نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ لال حویلی اور ملحقہ اراضی کیس ابھی زیر سماعت ہے، لال حویلی سے بے دخلی نوٹس اور کارروائی غیر قانونی ہے۔انہوں نے درخواست میں کہا کہ متروکہ وقف املاک کی غیرقانونی کارروائی کےخلاف حکم امتناع دیا جائے۔
شیخ رشید کی درخواست پر بحث کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔واضح رہے کہ متروکہ وقف املاک نے لال حویلی کامبینہ قبضہ چھڑوانے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے مدد مانگ لی، اس حوالے سے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان نےڈپٹی کمشنر راولپنڈی کوخط لکھ دیا۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان کا کہنا ہے کہ متروکہ وقف املاک لال حویلی کو سیل کرنے جارہی ہے، لال حویلی سمیت 7 اراضی یونِٹس متروکہ وقف املاک کی ملکیت ہیں۔آصف خان کا کہنا ہے کہ لال حویلی کا قبضہ واگزار کرانےکےلئےایف آئی اےاورپولیس کی مدد طلب کرلی گئی ہے،شیخ رشید اور ان کےبھائی لال حویلی سےمتعلق کوئی دستاویزات پیش نہیں کرسکے۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

4 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

4 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

4 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

4 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

4 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

5 hours ago