پیار اپنی جگہ لیکن میں شوہر کی خدمت نہیں کروں گی۔۔۔میاں کی خدمت سے صاف انکار کرتی اداکارائیں

(قدرت روزنامہ)شادی ایک باہمی تعلق ہے جس میں میاں اور بیوی دونوں کو ہی ایک دوسرے کا ساتھ نبھانا ہوتا ہے۔۔۔ ایک دوسرے کی تکلیف، خوشی اور زندگی کا حصہ بننا پڑتا ہے۔۔۔لیکن عورت مارچ کے بعد بہت ساری خواتین نے اس بات کو بہت بڑا مسئلہ بنا لیا ہے کہ ہم اپنے شوہر کے کام نہیں کریں گی۔۔۔شوہر اپنی کسی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹے گا لیکن ہم بھی کچھ نہیں کریں گی۔۔۔ شوبز میں تو ایسے کئی نام ہیں جو اس پالیسی پر عمل کرتے نظر آتے ہیں۔۔۔ نادیہ حسین
ماڈل، اداکارہ نادیہ حسین کو تو لوگ ہر میدان میں باکمال پاتے ہیں۔،۔ وہ بہترین بیوٹیشن ہیں، ماڈل ہیں، اداکارہ ہیں ، ماں ہیں۔۔۔لیکن جب ان سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا کہ آپ اپنے شوہر کے کام کرتی ہیں تو نادیہ نے فورا کہا کہ کیوں کروں گی میں ان کے کام۔۔۔ یہ کوئی بچہ ہے جسے سنبھالوں۔۔۔وہ خود اپنے کام کرسکتا ہے۔۔۔ اس وقت نادیہ کے شوہر بھی وہیں موجود تھے اور وہ مسکراتے رہے اس بات پر۔۔۔نادیہ حسین کا ماننا ہے کہ جب عورت گھر اور نوکری سنبھال سکتی ہے تو مرد بھی کر سکتا ہے اس لئے میں میاں کی خدمت نہیں کروں گی عفت عمر عفت عمر اپنے ڈیجیٹل شو میں بھی جب کسی مہمان کو بلاتی ہیں تو لازمی عورت مارچ کے حوالے سے سوال ضرور کرتی ہیں۔۔۔عفت عورت مارچ کی ایک بہت بڑی نمائندہ ہیں لیکن وہ یہ بھی چاہتی ہیں کہ وہ جس کا بھی انٹرویو کریں وہ ان کے ساتھ ہاں میں ہاں ملائے۔۔۔ ایمان علی نے تو صاف کہہ دیا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اس میں کوئی برائی نہیں اگر کھانا گرم کردے گی عورت، یا روٹی پکا دے گی۔۔۔ مرد کی قربانیوں کو بھی سوچا کریں۔۔۔عفت عمر نے تو یہ عہد کیا ہے کہ پیار اپنی جگہ لیکن میاں کی خدمت نہیں کریں گی- عائشہ عمر ماڈل، اداکارہ عائشہ عمر کو بھی حیرت ہوتی ہے ان لوگوں پر جو شادی ہی اسی مقصد سے کرتے ہیں کہ گھر میں کوئی کام کرنے والا نہیں۔۔۔ ان کے نزدیک عورت اور مرد دونوں ہی برابری سے خواب دیکھتے ہیں تو پھر ایک پر پابندیاں کیوں۔۔۔عائشہ عمر کا تو کوئی ارادہ نہیں کہ وہ اپنے شوہر کی خدمت کریں یا ان کے لئے کھانے گرم کریں-

Recent Posts

یروشلم پوسٹ کے دعوے آنکھیں کھول دینے والے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسرائیلی اخبار میں چھپنے والے مضمون پر ردعمل دیتے ہوئے پنجاب کی…

13 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے سنا تھا بانی پی ٹی آئی اسرائیلی ایجنٹ ہے، اب ثابت ہوگیا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ حال ہی…

24 mins ago

’آپ مالدیپ میں عبایا پہن کر بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں’

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق اداکارہ ثنا خان نے شوہر کیساتھ مالدیپ میں چھٹیاں مناتے ہوئے…

43 mins ago

ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے…

1 hour ago

محسن نقوی کا دورہِ قذافی اسٹیڈیم، چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم…

1 hour ago

سعودی قومی ترانے کے خالق، ابراہیم عبدالرحمٰن حسین خفاجی کون تھے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی قومی ترانہ سعودی عرب کی شان وشوکت اور فخر کی ایک…

2 hours ago