اسلام آباد (قدرت روزنامہ)روزانہ کی بنیاد پرغذا میں عام احتیاط کے ذریعے جان لیوا امراض قلب سے بچا جا سکتا ہے۔
آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق سے یہ بات سامنے آ ئی ہے کہ نائٹریٹ سے بھرپور سبزیوں کی کچھ مقدار کا روزانہ استعمال امراض قلب کا خطرہ نمایاں حد تک کم کرسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دل کی شریانوں سے جڑے امراض دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔آسٹریلیا کی یڈتھ کووان یونیورسٹی میں کی جانے والی اس تحقیق میں دیکھا گیا کہ جو لوگ نائٹریٹ سے بھرپور سبزیوں جیسے سبز پتوں والی سبزیوں اور چقندر کی زیادہ مقدار غذا کا حصہ بناتے ہیں، امراض قلب سے بچنے کے ساتھ ساتھ ان کا بلڈ پریشر بھی کسی حد تک کم ہوتا ہے۔
تحقیق کے نتائج سے ثابت ہوا کہ روزانہ ایک کپ نائٹریٹ سے بھرپور سبزیوں کو کھانے سے لوگ دل کی شریانوں کے امراض کا خطرہ نمایاں حد تک کم کرسکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہےکہ ایک کپ سے زیادہ مقدار سے کوئی اضافی فائدہ نہیں ہوتا جبکہ نائٹریٹ سپلیمنٹس بھی اس حوالے سے سبزیوں جتنے مفید نہیں۔
غذا میں الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال امراض قلب کا خطرہ بہت زیادہ بڑھا دیتا ہے۔الٹرا پراسیس غذاؤں کی اصطلاح متعدد مصنوعات کے لیے استعمال ہوتی ہے جیسے ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، بریک فاسٹ سیرلز، چکن نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ۔
لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…