اگرآپ کاواٹس ایپ اکاؤنٹ بندہوگیاہے اورآپ اسے بحال کرناچاہتے ہیں تویہ خبر آپ کے لیے ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر میں پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے استعمال کنندگان کے لیے گوگل پلے بی ٹا پروگرام کے تحت ایک اور نئے فیچر پر کام کررہا ہے۔
اگر آپ واٹس ایپ کی خدمات کو درست طریقے سے استعمال کر رہے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں لیکن بہت سے استعمال کنندگان مختلف وجوہات کی بنا پر واٹس ایپ پر پابندی کا سامنا کرتے ہیں۔
مثال کے طور پر اگر علم میں لائے بنا آپ کو کسی ایسے گروپ میں شامل کردیا جائے جہاں واٹس ایپ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی جارہی ہوں تو آپ بھی پابندی کا سامنا کر سکتے ہیں۔تاہم اب اس نئے فیچر کے تحت آپ پابندی کے خلاف نظر ثانی کی درخواست کرسکتے ہیں۔
1 ماہ قبل واٹس ایپ نے iOS کے لیے ایپلی کیشن میں ایک نئے ٹول ’ بین ریویو‘ پر کام کا آغاز کیا تھا۔ بین ریویو کی مدد سے ایسے استعمال کنندگان جن کا اکاؤنٹ کسی وجہ سے بند ہوگیا ہے تو وہ ایپلی کیشن سے براہ راست واٹس ایپ کونظرثانی رپورٹ بھیجنے کا اہل بناتا ہے۔
استعمال کنندہ اس رپورٹ میں بین ہونے سے قبل کی ڈسکرپشن اور دیگر تفصیلات بھی شامل کرسکتا ہے۔آنے والی اپ ڈیٹ میں یہ فیچر آپ کے واٹس ایپ میں شامل ہوجائے گا اور آپ اپنی صورت حال کے مطابق نظر ثانی کی درخواست دے سکیں گے۔واٹس ایپ سپورٹ آپ کے اکاؤنٹ پر ہونے والی سرگرمیوں کا جائز لیتے ہوئے آپ کی درخواست پر نظر ثانی کرے گی۔
اگر سسٹم نے آپ کے اکاؤنٹ پر غلطی سے پابندی عائد کی ہے تو نظر ثانی مکمل ہونے کے بعد استعمال کنندہ اپنے اکاؤنٹ کو دوبارہ بحال کرسکیں گے لیکن اگر آپ نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہوگی تو پھر آپ کے اکاؤنٹ پر پابندی برقرار رہے گی۔
قابل ذکر بات یہ ہےکہ واٹس ایپ بی ٹا نے اس فیچر کو اینڈروئیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرانے پر کام کا آغاز کردیا ہے اور مستقبل کی اپ ڈیٹ میں اینڈروئیڈ پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے اس نئے فیچر کو استعمال کرسکیں گے۔
استعمال کنندگان کے لیے یہ فیچر کب دستیاب ہوگا اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم یہ فیچر ابھی واٹس ایپ بی ٹا کے تحت تکمیل کے مراحل میں ہے اور مستقبل میں آںے والی اپ ڈیٹ میں شامل ہوگا۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

1 hour ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

1 hour ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

2 hours ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

2 hours ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

2 hours ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

2 hours ago