طالبان نے افغان خواتین کو جامعات میں جانےکی اجازت دیدی مخلوط تعلیم پرپابندی عائد

کابل(قدرت روزنامہ)افغانستان میں طالبان کی حکومت میں خواتین کو جامعات میں جانے کی اجازت ہوگی لیکن وہاں مخلوط تعلیم پر پابندی ہوگی اور طلبہ وطالبات کی الگ الگ جماعتیں ہوں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بات کا اعلان طالبان کے اعلی تعلیم کے قائم مقام وزیر عبدالباقی حقانی نے روزقبائلی زعما کے لویہ جرگہ میں کیا ۔انھوں نے کہا کہ افغانستان میں لوگ شریعت کی روشنی میں باحفاظت اعلی تعلیم جاری رکھ سکیں گے لیکن مردوخواتین کا مخلوط ماحول نہیں ہوگا۔انھوں نے بتایاکہ طالبان ایک جانب تو اسلامی، قومی اور ہماری تاریخی اقداروروایات کے مطابق ایک معقول اسلامی نصاب وضع کرنا

چاہتے ہیں اوردوسری جانب ایسا نصاب بھی چاہتے ہیں کہ اس سے دوسرے ممالک کا مقابلہ کیا جاسکے۔ان کے بہ قول جامعات کے علاوہ پرائمری اور ثانوی اسکولوں میں بھی طلبہ اورطالبات کی الگ الگ کلاسیں ہوں گی۔واضح رہے کہ افغانستان میں پہلے ہی بیشتر شہروں اور مقامات پر بچوں اور بچیوں کی اسکولوں میں علاحدہ علاحدہ کلاسیں ہوتی ہیں۔طالبان نے گذشتہ بیس سال کے دوران میں خواتین کے حقوق کے ضمن میں ہونے والی پیش رفت کے احترام کا بھی وعدہ کیا ہے لیکن ساتھ یہ شرط عاید کی ہے کہ وہ ایسا شرعی قوانین کی روشنی میں کریں گے۔کابل میں منعقد لویہ جرگہ میں قبائلی زعما کے علاوہ طالبان کے بعض دوسرے سینیر لیڈر بھی شریک تھے لیکن کوئی خاتون شریک نہیں تھی۔سابق حکومت میں کابل میں ایک جامعہ میں لیکچرر کے طور پرفرائض انجام دینے والی ایک خاتون نے بتایا کہ طالبان کی وزارت برائے اعلی تعلیم نے اب تک جامعات کو دوبارہ چلانے کے لیے صرف مرد اساتذہ اور طلبہ ہی سے رابطہ کیا ہے۔انھوں نے کہاکہ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ خواتین کو کیسے منظم طریقے سے فیصلہ سازی کے عمل میں شریک ہونے ہی سے روکا جارہا ہے اور اس سے طالبان کے زبانی کلامی وعدوں، دعووں اورعملی اقدامات کے درمیان فرق کا بھی پتاچل رہا ہے۔

Recent Posts

اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال، جماعت اسلامی کا غزہ ملین مارچ ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے پیش…

5 mins ago

وزیراعلیٰ کی گمشدگی کا معاملہ،سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی نے ایڈووکیٹ جنرل کو طلب کرلیا

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی گمشدگی کے معاملے پرسپیکر کے پی کے اسمبلی نے…

12 mins ago

احتجاج کی آڑ میں انتشاری بلوائیوں کا دارالحکومت پر دھاوا، حقائق منظرِ عام پر آگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیاسی جماعت کے مارچ کی آڑ میں بلوائیوں کی پر تشدد کارروائیوں کی…

19 mins ago

لاہور میں تحریک انصاف کا احتجاج، مختلف تھانوں میں 22 مقدمات درج

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں مختلف تھانوں…

21 mins ago

پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی پر سنگین الزامات…

34 mins ago

’علی امین مین گیٹ سے بھاگے ہیں، وہ حراست میں نہیں، ریڈ کررہےہیں اور اگر ملے تو۔ ۔ ۔‘ وزیرداخلہ محسن نقوی نے اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ علی امین گنڈاپور ہماری حراست میں…

41 mins ago