”سپریم کورٹ کسینو نہیں جہاں نیب اہلکار۔۔“سپریم کورٹ نے سیف الرحمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کی سخت سرزنش کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے مضاربہ سکینڈل کے ملزم اور نجی کمپنی کے مالک سیف الرحمان نیازی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملز م کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرنے والے قومی احتساب بیورو(نیب) کے اہلکاروں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے سیف الرحمان کی عبوری ضمانت10لاکھ روپے کے مچلوں کے عوض منظور کی گئی۔ سماعت کے دوران قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ملزم کی گرفتار ی پر نیب حکام کی سخت سرزنش کرتے ہوئے ریمار کس دیئے کہ سپریم کورٹ کسینو نہیں کہ جہاں نیب ملازمین اس طرح حملہ آور ہوں، احاطہ عدالت کی توہین نہیں ہونے دیں گے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں مضاربہ سکینڈل کے ملزم اور نجی کمپنی کے مالک سیف الرحمان نیازی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ نیب کی جانب سے ملزم کو عدالت عظمیٰ میں پیش کیا گیا۔
قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ کیا نیب اہلکار کسی اکھاڑے میں آئے ہوئے تھے؟،ایسی کیا ایمرجنسی تھی کہ نیب نے ملزم کواحاطہ عدالت سے ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا؟، کیا نیب اہلکار کسی کسینو کے سامنے کھڑ ے باونسر ہیں؟ ، سپریم کورٹ کسینو نہیں کہ جہاں نیب ملازمین اس طرح حملہ آور ہوں۔
چیف جسٹس نے نیب حکام کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے وقار کا تحفظ کرنا ہے، احاطہ عدالت کی توہین نہیں ہونے دیں گے، سی سی ٹی وی سے نیب ملازمین کی شناخت کی جائے گی۔قانون کی حکمرانی ضروری ہے، نیب نے ریکوری کرنی ہے تو قانون کے مطابق کرے، نیب شہریوں کو خوفزدہ کرکے ریکوری نہیں کرسکتا، قانون کی حکمرانی نیب کی ریکوری سے زیاد ہ اہم ہے۔جسٹس منیب اختر نے ریکارکس دیئے کہ نیب اہلکاروں کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کرادیتے ہیں،جس پر پراسیکیوٹر جنرل نیب کی جانب سے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی گئی۔

عدالت عظمیٰ نے آئندہ سماعت پر ڈی جی نیب راولپنڈی اور ڈی جی ایچ آر نیب کو طلب کرتے ہوئے گرفتاری کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی پیش کرنے کا حکم جاری کیا جبکہ عدالت نے نیب اور پولیس اہلکاروں کی ٹریننگ سے متعلق بھی جواب طلب کر لیا۔
بعدازاں عدالت ملزم کو گرفتار کرنے والے نیب اہلکاروں کو ایک ،ایک لاکھ کے مچلے جمع کرانے کا حکم جاری کرتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت یکم ستمبر تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

57 mins ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

1 hour ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

2 hours ago

لاہور میں بدترین اسموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار ہوگیا

شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…

2 hours ago

تحریک انصاف کا 8 نومبر کو ہونے والا پشاور جلسہ منسوخ

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…

2 hours ago

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

2 hours ago