کراچی(قدرت روزنامہ)شوبز ستاروں کاایک دوسرے سے اختلاف کرناعام بات ہے اوراپنے اختلاف کومیڈیاکے سامنے لانابھی عام سی بات ہے مگرگزشتہ دنوں کچھا ایساہواجس نے سوشل میڈیاپرسب کی توجہ حاصل کرلی۔گلوکارابرارالحق کاگزشتہ دنوں ایک بیان سامنےآیاتھاجس میں وہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ خواتین بچوں کی تربیت اس طرح نہیں کرتیں جس طرح پہلے کیاکرتی تھیں ،اب موبائل فون ہاتھ میں تھماکراسے چپ کرادیتی ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گلوکار کاکہناتھاکہ پہلے مائیں بچوں
کوکلمہ سنایاکرتی تھیں لیکن آج کے دورمیں مائیں بچوں کوموبائل فون تھمادیتی ہیں اوربچے اس پرگانے سنتے رہتے ہیں۔ابرار الحق کا یہ بیان ماڈل نادیہ حسین کو کافی ناگوار گزرا ہے تب ہی انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار سوشل میڈیا پر کچھ اس طرح کیا ہے کہ ماں کی گود سے کلمہ سنتے سنتے نچ پنجابن اور بلو کے گھر تک کا سفر پتہ نہیں کیسے طے کر لیا۔ نادیہ حسین کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل ہو گئی ہے۔
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ…
کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے،ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی…