درخواستیں جمع کروائیں۔۔۔امریکہ جانے کے خواہشمند طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)امریکاجانے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کے لیے خوشخبری ،کینیڈی لوگریوتھ ایکسچینج کے تحت پاکستانی طلبہ تعلیمی سال 2022-23کے لیے اپنی درخواستیں 15ستمبر تک جمع کراسکتے ہیں . تفصیلات کے مطابق کینیڈی لوگر یوتھ ایکسچینج اینڈ سٹڈی ایک سال کاہائی سکول ایکسچینج پروگرام ہے .

جوامریکی محکمہ ایجوکیشن اینڈ کلچرل افیئرز کے زیراہتمام کرایاجاتاہے اورامریکی کونسل برائے بین الاقوامی تعلیم کی سربراہی میں قائم تنظیموں کے ایک کنسورشم کے ذریعے نافذ کیاگیاہے . وہ پاکستانی طلبا جو نہم،دہم یااو لیول میں انرولڈ ہیں اور15اگست2022تک جن کی عمر15 سے17سال ہو وہ کینیڈی لوگریوتھ ایکسچینج پروگرام کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں، اس پروگرام کیلئےخواتین،غریب طلبا اور سرکاری سکولوں پڑھنے والے طلبا درخواست دے سکتے ہیں . کینیڈی لوگریوتھ ایکسچینج پروگرام میں منتخب ہونیوالے طلبا کو رہائش،کھانا ، ہیلتھ انشورنس اوردیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی . یاد رہے کہ کینیڈی لوگریوتھ ایکسچینج پروگرام کےذریعے اب تک 1351 ہائی سکول کے پاکستانی طلبا وظائف حاصل کرچکے ہیں جن کو ایک سال کے لئے امریکا کے ہائی سکولز میں جانے کا موقع ملا ہے . . .

متعلقہ خبریں