لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ مریم نواز کی واپسی پر قوم کو 35روپے فی لیٹر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی اسحق ڈار نے سلامی دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سے سابق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورت حال، ملکی معاملات اور معاشی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں چوہدری پرویز الہیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کریڈٹ نواز شریف اور مریم نواز کو جاتا ہے۔
مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے اور حکومت کو صرف انتقامی کارروائیوں سے فرصت نہیں۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال تباہ ہو چکی ہے، جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوچکا ہے اور انتظامی گورننس بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔
مہنگائی حکومت کے بس سے باہر ہو گئی
انکا کہنا ہے کہ ڈویلپمنٹ منصوبوں سے جو روزگار کے مواقع پیدا ہورہے تھے وہ بھی بند ہوگئے ہیں، بچے سقے محسن نقوی کی حکومت میں بے روزگاری میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ مہنگائی حکومت کے بس سے باہر ہو گئی اب یہ ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لیکر جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر روز اس حکومت میں عوام کو مہنگائی کے نئے طوفان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، قوم کو مہنگائی کے عذاب میں پھنسا کر آنے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…