کراچی (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے۔پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کفایت شعاری کیلئے کمیٹی بنائی ہے۔
گزشتہ حکومت کے فیصلوں کے نتائج آج بھگت رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ملکی ترجیحات دیکھی جائیں گی، حکومت کوشش کرے گی معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے۔شازیہ مری نے کہا کہ گزشتہ4 سال انتہائی غلط فیصلے کیے گئے، گزشتہ حکومت کے فیصلوں کے نتائج آج بھگت رہے ہیں۔
عمران خان کے الزامات پر عدالت جائیں گے
انکا کہنا ہے کہ عمران خان خود کہتے ہیں سکون تو صرف قبر میں ہے، عمران خان اہلیہ کے خواب حقیقت سمجھ کر بیان دے دیتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے الزامات تشویش ناک ہیں، ان کی حکومت میں دہشتگردوں کیلئے جیلیں توڑی گئیں، ان کے الزامات پر عدالت جائیں گے۔
شازیہ مری نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو اور انکے اہلخانہ کو خطرات ہیں، عمران خان دہشتگردوں کے سہولت کار رہے، پیپلزپارٹی کا ماضی میں بھی سیاسی استحصال کیا گیا۔ عمران خان پہلے بھی دم دبا کر بھاگے تھے۔
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج سے ہو گا
واضح رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج سے ہو گا۔آئی ایم ایف مشن پاکستان کے 10 روزہ دورے پر آج شام تک پہنچ جائے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے دو سو ارب روپے کا منی بجٹ لانے کیلئے آرڈیننس تیار کر لیا ہے، آرڈیننس کے ذریعے دو سو ارب روپے کی فلڈ لیوی عائد کی جائے گی، آرڈیننس کے ذریعے دو سو ارب روپے کی ودہولڈنگ ٹیکس و دیگر اقدامات کئے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ آرڈیننس میں نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے، پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس ریٹیل پرائس پر عائد کرنے کی تجویز ہے، پیٹرولیم لیوی کی شرح میں اضافے کا فیصلہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…
بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…
مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…