اورہرگزرتے دن کے ساتھ ان کے کیس میں نئے انکشافات ہورہے ہیں . شلپاشیٹی کے دوست نے کہاکہ راج کندرا کے واقعے نے اداکارہ کوبری طرح متاثرکیاہے وہ ذہنی طورپرشدید مشکلات کاشکارہیں اوراس مشکل وقت میں انہیں سب سے زیادہ اپنے بچوں کے مستقبل کی فکرہے . انہوں نے کہاکہ شلپاشیٹی اپنے بچوں کوراج کندرا کے ناپاک پیسوں سے دوررکھناچاہتی ہیں اوراسی وجہ سے انہوں نے شوہر سے دوری اخیتارکرنے کافیصلہ کیاہے . اداکارہ کے دوست نے کہاکہ شلپابھارتی رئیلیٹی شومیں جج کے فرائض انجام دے کراچھی خاصی رقم کمالیتی ہیں اوراس کے علاوہ وہ مزیدفلموں میں بھی کام کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں تاکہ اپنے بچوں کی بہترتربیت کرسکیں . . .
ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شلپاشیٹی سےمتعلق افواہیں ہیں کہ وہ اپنے شوہر سے علیحدہ زندگی کی منصوبہ بندی کررہی ہیں کیونکہ وہ اپنے بچوں کوان معاملات سے دوررکھناچاہتی ہیں . بھارتی میڈیاکی ایک رپورٹ کے مطابق شلپاشیٹی کے قریبی دوست نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ راج کندراکی مشکلات جلدی ختم ہونے والی نہیں ہیں .
متعلقہ خبریں