ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شلپاشیٹی سےمتعلق افواہیں ہیں کہ وہ اپنے شوہر سے علیحدہ زندگی کی منصوبہ بندی کررہی ہیں کیونکہ وہ اپنے بچوں کوان معاملات سے دوررکھناچاہتی ہیں ۔بھارتی میڈیاکی ایک رپورٹ کے مطابق شلپاشیٹی کے قریبی دوست نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ راج کندراکی مشکلات جلدی ختم ہونے والی نہیں ہیں۔اورہرگزرتے دن کے ساتھ ان کے کیس میں نئے انکشافات ہورہے ہیں ۔شلپاشیٹی کے دوست نے کہاکہ راج کندرا کے واقعے نے اداکارہ کوبری طرح متاثرکیاہے وہ ذہنی طورپرشدید مشکلات کاشکارہیں
اوراس مشکل وقت میں انہیں سب سے زیادہ اپنے بچوں کے مستقبل کی فکرہے۔انہوں نے کہاکہ شلپاشیٹی اپنے بچوں کوراج کندرا کے ناپاک پیسوں سے دوررکھناچاہتی ہیں اوراسی وجہ سے انہوں نے شوہر سے دوری اخیتارکرنے کافیصلہ کیاہے ۔اداکارہ کے دوست نے کہاکہ شلپابھارتی رئیلیٹی شومیں جج کے فرائض انجام دے کراچھی خاصی رقم کمالیتی ہیں اوراس کے علاوہ وہ مزیدفلموں میں بھی کام کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں تاکہ اپنے بچوں کی بہترتربیت کرسکیں۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…