میری بیوی نے ہی تین شادیاں کروائیں۔۔۔تین ایسے مرد جنہوں نے 3یا4شادیاں کیں اورایک ساتھ خوش ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شادی کرنے کاشوق توہرکسی کوہوتاہے اوراگرمذہبی اعتبار سے دیکھاجائے تویہ جائز بھی ہے کہ ایک مرد چارشادیاں کرسکتاہے لیکن اس صورت میں کہ جب ساری بیگمات کوبرابری ومساوات کے ساتھ رکھ سکے ۔ایسے ہی کچھ مردوں کی کہانی ہم آپ کوبتانےجارہے ہیں جن کی ایک نہیں دونہیں بلکہ تین اورچاربیگمات ہیں لیکن سب ایک ہی گھرمیں بخوشی رہتے ہیں۔(عدنان)یہ سیالکوٹ کے رہائشی عدنان کی کہانی ہےجنہوں نے 22سال کی عمرمیں 3شادیاں کرلیں ۔اوران تینوں بیویوں سے ایک ایک اولاد بھی ہے ۔یہ سب مل جل کررہتے ہیں
اوراب ان کی یہ تین بیویاں ان کے لیے مزید ایک اوربیوی کی تلاش میں ہیںجوان کے ساتھ مل کررہے۔ یہ نہ صرف اس معاشرے کے لئے مساوات کا پیغام دے رہے ہیں بلکہ ایک اچھے مرد ہونے کا بھی مکمل ثبوت دے رہے ہیں۔ عدنان کہتے ہیں کہ: ” جب میں نے پہلی شادی کی تو مجھے رزق میں برکت ملی، اس کے بعد میری پہلی بیوی نے دوسری ڈھونڈی، پھر دوسری نے تیسری اور اب یہ سب مل کر چوتھی بیوی کی تلاش میں ہیں۔ میرے رزق میں خودبخود خدا نے برکت کی، میں اپنے حصے کی محنت مکمل کرتا ہوں اور اپنی تینوں بیویوں کے رویے سے بہت متاثر بھی ہوں۔(نوراء)نُوراء ایک 36 سالہ افریقی مرد ہیں جن کی 4 بیویاں اور 13 بچے ہیں اور یہ سب ایک ہی گھر میں مل کر رہتے ہیں اور ان بیویوں کی بھی خواہش ہے کہ وہ مل بانٹ کر اپنے شوہر کی 40 اولادیں پیدا کرنے کی خواہش پوری کریں۔ یہ بیویاں کبھی شوہر کے لئے نہیں لڑتی ہیں، بلکہ ایک دن کے 2 وقت ایک ایک بیوی اور اگلے دن کے 2 وقت اسی طرح ایک ایک بیوی کے ساتھ رہتے ہیں ان کا کھانا پینا سب کچھ ایک ساتھ ہوتا ہے ۔(سفیان)یہ بھی ایک افریقی مرد ہیں سُفیان جن کی 4 بیویاں، 17 بچے اور 12 نواسے نواسیاں، 19 پوتے پوتیاں ہیں اور یہ سب مل کر رہتے ہیں۔ ان کی بیٹیاں جب اپنے بچوں کے ساتھ گھر آتی ہیں تو پڑوسی بھی تنگ آ جاتے ہیں بچوں کے اس قدر شور سے۔

Recent Posts

قلات، نامعلوم افراد نے فائرنگ کے بعد سنگ مرمر لیجانے والے ٹرک کو آگ لگادی

قلات(قدرت روزنامہ)مہلیبی میں مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد نے سنگ مرمر لیجانے والی ٹرک پر…

3 mins ago

بلوچستان، نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار پرپابندی عائد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…

9 mins ago

مکران ڈویژن کوایران سے بجلی کی سپلائی3 دن سے معطل ، عوام شدید مشکلات کا شکار

پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…

15 mins ago

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے صوبائی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…

15 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس؛ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف عدالتی دائرہ اختیار کا جائزہ لینے کیلئے کارروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…

19 mins ago

بے اختیارحکومت کاسیکورٹی اداروں پر اختیار نہیں، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…

19 mins ago