تاجروں اور ٹرانسپورٹرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان اور ٹرانسپورٹرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں حالیہ اضافے کو مسترد کر دیا . نجی ٹی وی جیو کے مطابق تنظیم تاجران پاکستان کےصدرکاشف چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں35 روپےفی لیٹراضافہ یکسرمسترد کرتےہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا مزید طوفان آئےگا، مہنگائی نے عوام کےلیے ایک وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا ہے .

کاشف چوہدری نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے .

. .

متعلقہ خبریں