آج ہمیں کوئی منہ لگانے کوتیارنہیں ،چند غلط فیصلوں نے پاکستان کو اس نہج تک پہنچادیا ،ایم پی اے حناپرویزبٹ حکومت پربرس پڑیں

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ(ن) کی ایم پی اے حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بھی عمرا ن نیازی کی الیکٹرانک مشینوں کو ناکارہ قراردے دیا ہے۔یہ حکومت کیلئے ایک اور شرمندگی کی بات ہے۔عمران نیازی 2023کے الیکشن میں بھی ووٹ چوری کا منصوبہ بنارہے تھے۔لیکن الیکشن کمیشن نے ان کا یہ منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔دھندلی کی پیداوار حکومت دھندلی کے ذریعے ہی دوبارہ حکومت بنانے کی پلائننگ کررہی تھی۔عمران خان کی تین سالہ کارکردگی صرف عثمان بزدار جیسے قوم کو تحفے ہیں۔حناپرویز بٹ نے کہا عمران خان نے حکومت میں آنے کیلئے سب سے پہلے بوٹ پالش کیے پھر آر ٹی ایس کا سہارا لیا۔عمران خان آر ٹی ایس کے بعد ووٹنگ مشین کا سہارا لینا چاہتے تھے لیکن الیکشن کمیشن نے اس کا ناکارہ قراردے دیا ہے۔بار بار دھندلی سے حکومتیں نہیں بنتی اور نہ بوٹ پالش سے وزیراعظم بننا جا سکتا ہے۔چند غلط فیصلوں نے پاکستان کو اس نہج تک پہنچادیا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کو کوئی منہ لگانے کو تیار نہیں ہے۔برطانیہ جیسا ملک بھی پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نہیں نکال رہا ہے یہ عمران نیازی کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ میں مداخلت روکنے کیلئے 5نکاتی ایس او پیز جاری کر دیئے

لاہور(قدرت روزنامہ)اے ٹی سی کے جج کو ہراساں کرنے کے معاملے پر جسٹس شاہد کریم…

1 min ago

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کا مسئلہ حل، مگر کیسے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یوسف دیوان کمپنیز پاکستان بھر میں چارجنگ اسٹیشن ایکو سسٹم کی تعمیر…

3 mins ago

خاور مانیکا تشددکیس؛پی ٹی آئی وکیل فتح اللہ برکی کی درخواست ضمانت پر سماعت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت میں خاور مانیکا تشدد کیس میں پی ٹی آئی وکیل…

4 mins ago

روہت شرما نے بابراعظم کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں بابر…

10 mins ago

تحریک انصاف کے ایک اور رہنما جنید اکبر بھی مستعفی، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رہنما نے پارٹی کی جانب سے…

14 mins ago

آریانا گرانڈے کی آواز میں تبدیلی کا کلپ وائرل، تنقید کے بعد گلوکارہ نے عجیب منطق پیش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کی مشہور گلوکارہ آریانا گرانڈے نے اپنی آواز کو تبدیل کرنے…

22 mins ago