الکا یاگنی کی یوٹیوب پر مقبولیت نے دور حاضر کے گلوکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی گلوکارہ الکا یاگنی نے دور حاضر کے مقبول ترین گلوکاروں اور بینڈس کو یوٹیوب پر پیچھے چھوڑ دیا۔سوشل پلیٹ فارم یوٹیوب نے سال 2022 کے سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے والے فنکاروں کی فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق الکا یاگنی سب سے زیادہ اسٹریم کی جانے والی یوٹیوب آرٹسٹ بن گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ کا کہنا ہے کہ الکا یاگنی نے یومیہ42 ملین جبکہ مجموعی طور پر گزشتہ برس کل 15.3 بلین یوٹیوب اسٹریمز حاصل کر کے سرفہرست رہیں۔

جبکہ یوٹیوب کی جاری کردہ فہرست میں الکا یاگنی کے بعد امریکی گلوکارہ نے بیڈ بنی عرف پورٹو ریکو کا نمبر آتا ہے جنہوں نے گزشتہ برس مجموعی طور پر 14.7 بلین اسٹریمز حاصل کیے۔
واضح رہے کہ الکا یاگنی گزشتہ تین سالوں سے یوٹیوب پر راج کرتی آ رہی ہیں۔ 2020 میں انہیں 16.6 بلین اسٹریمز ملے جبکہ 2021 میں انہوں نے 17.7 بلین اسٹریمز حاصل کیے۔
کورین مشہور موسیقی بینڈ بلیک پنک اور بی ٹی ایس چارٹ میں گلوکارہ کا مقابلہ نہ کرسکے۔ بی ٹی ایس نے 7.95 بلین اور بلیک پنک نے 7.03 بلین اسٹریمز حاصل کیے۔

Recent Posts

ٹرانسپورٹروں کے مسائل سن لیے، وزیراعلیٰ سے بات کرکے جلد حل کریں گے، ضیا لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی قیادت میں حکومتی وفد نے احتجاج پر بیٹھے…

6 mins ago

کچھی کی حالیہ لیویز بھرتیوں کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے، نیشنل یوتھ فورم

بولان(قدرت روزنامہ)نیشنل یوتھ فورم کچھی کے مرکزی چیئرمین رئیس فرحان جمالی، ٹکری محمد صلاح جتوئی،…

13 mins ago

بلوچستان میں کارخانے لگائے جائیں، حکومت تاجروں کے منہ سے نوالہ نہ چھینے، مرکزی انجمن تاجران

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں…

21 mins ago

بیوٹمز میں اساتذہ کی گرفتاری غیر آئینی ہے، جلد رہا کیا جائے، بساک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بیوٹمز کوئٹہ سے بلوچ اساتذہ کی غیر آئینی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت…

26 mins ago

سولر سسٹم لگانے پر ٹیکس کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، زمیندارایکشن کمیٹی

لورالائی(قدرت روزنامہ)زمیندار ایکشن کمیٹی لورالائی، زمیندار ایسوسی ایشن لورالائی کے صدر ملک عصمت کدیزئی، جنرل…

36 mins ago

نیشنل پارٹی مزدوروں، کسانوں اور چرواہوں کے مفادات کی محافظ ہے، ڈاکٹر مالک

تربت(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے زیر اہتمام یکم مئی کو یوم مزدورکی مناسبت سے…

42 mins ago