اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف از خود نوٹس کیس میں ڈی جی ایف آئی اے ، آئی جی اسلام آباد اور سپریم کورٹ کے تمام ایڈووکیٹ جنرلز کو طلب کرلیا ۔ عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جاری کارروائی کی تفصیلات بھی طلب کر لیں ۔دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے سپریم کورٹ مداخلت کرے گی ، آئین پاکستان میڈیا کو آزادی فراہم کرتا ہے ۔ جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ کوئی قانون آرٹیکل 19کے متصادم ہوا تو کالعدم قرار دے دیں گے ۔جسٹس قاضی امین نے ریمارکس میں کہا کہ بطور جج ہم سیاست نہیں کر سکتے ،صحافیوں کا کام بھی صحافت کرنا ہے ، سیاست کرنا نہیں ،ججز تاریخ کے ہاتھوں میں ہیں ، چند افراد کے نہیں ۔
ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…
اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…
شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…