شہباز شریف اسلام آباد میں اجتماع کی بجائے اپنے بھائی کو لندن سے بلائیں: فواد چوہدری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے مزار قائد پر مضحکہ خیز پریس کانفرنس کی، انہیں مشورہ دیتا ہوں کہ اسلام آباد میں اجتماع کرنے کے بجائے اپنے بھائی کو لندن سے بلائیں۔
فواد چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی مزار قائد پر کی گئی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کے بھائی پاکستان میں اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کریں، ایک طرف نواسے کی شادی پر کروڑوں خرچ، دوسری طرف عوام کیلئے مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سیاست چھوڑیں اور وکیلوں کے ساتھ وقت گزاریں اور مشورہ کریں کیونکہ ان کے خلاف کیس مضبوط ہے اور لگتا نہیں کہ وہ زیادہ دیر جلسوں سے خطاب کر سکیں گے، مسلم لیگ (ن) میں پارٹی کی صدارت کیلئے ٹاس ہوتا ہے، اس بار شہباز شریف صدر ہیں اگلی باری مریم نواز، پھر شاہدخاقان عباسی کی باری ہو گی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پوری دنیا کی توجہ افغانستان پر ہے لیکن مسلم لیگ (ن) نے اس بارے میں ایک لفظ نہیں بولا، ن لیگ کی لیڈرشپ جس طرح عالمی طاقتوں کی حمایت حاصل کرنا چاہتی ہے، وہ انتہائی قابل شرم ہے۔
واضح رہے کہ شہباز شریف نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ اور پانی پر اربوں روپے خرچ کرنے چاہئیں، اگر موقع ملا تو کراچی کو پیرس بنا دیں گے، کراچی پر قانون کی حکمرانی ہوگی، ہر ایک کو محنت کا صلہ ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی جدوجہد اور قربانیوں سے پاکستان انعام میں ملا، قائد اعظم نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھا، آج ہم اپنے قائد سے شرمندہ ہیں، قائد کے فرمودات کو فراموش کیا، پاکستان دولخت ہوگیا اور ہم نے پھربھی سبق نہیں سیکھا۔

Recent Posts

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

44 mins ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

57 mins ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

1 hour ago

لاہور میں بدترین اسموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار ہوگیا

شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…

1 hour ago

تحریک انصاف کا 8 نومبر کو ہونے والا پشاور جلسہ منسوخ

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…

2 hours ago

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

2 hours ago