پی سی بی کا کوئی توشہ خان نہیں ، جتنے تحفے ملے گھر لے جائوں گا ، نجم سیٹھی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے پی سی بی کا تو کوئی توشہ خانہ نہیں، تحائف گھر لے جاوں گا . تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے تحائف ملنےکےبعد

دلچسپ ردعمل دے دیا .

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا تو کوئی توشہ خانہ نہیں، یہ تحفے تو میں اپنے ساتھ گھر ہی لے جاؤں گا . کوئٹہ میں تقریب میں کہاکہ تلوار کا تحفہ ساتھ نہیں لے جاسکتا . وہ فریم کرکے یہیں لگوا دوں گا . دوسری جانب قومی کرکٹر عمر اکمل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی سہولیات استعمال کرنے کی اجازت مل گئی جس پر انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا . مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمر اکمل نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کر رہے ہیں . عمر اکمل نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی اور ممبر گورننگ بورڈ نعمان بٹ اور شکیل شیخ کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سہولیات استعمال کرنے کی اجازت دینے کے لیے آپ کا شکریہ . واضح رہے کہ اس سے قبل عمر اکمل نے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملنے کی درخواست بھی کی تھی، انہوں نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں . خیال رہے کہ عمر اکمل کو پاکستان سپر لیگ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی اطلاع نا دینے پر معطل کیا گیا تھا جس پر کرکٹر نے معافی بھی مانگی تھی . قومی کرکٹر کو 2020 میں پی سی بی نے تمام کرکٹ سرگرمیوں سے روک دیا تھا . بعدازاں عمر اکمل کو 2021 میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں