بابر بیٹے جیسا ہے، وسیم اکرم نے بابراعظم سے خراب تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم نے قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم سے اختلافات کی خبروں پر سخت ردعمل دیا ہے۔بابر اعظم کے پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز سے پشاور زلمی میں جانے کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ شاید بابر کے کراچی کنگز کے چیئرمین اور بولنگ کوچ وسیم اکرم سے تعلقات ٹھیک نہیں ہیں۔

اب حال ہی میں نجی ویب سائٹ کو انٹرویو میں وسیم اکرم نے ان تمام خبروں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ ‘بابر میرے بیٹے جیسا ہے، میں بابر سے کبھی ناراض نہیں ہوا، گھر بیٹھے چند صحافی ہیں جو یہ کہانیاں بنا رہے ہیں ، ان کا کام صرف ٹوئٹر پر ہے جو بغیر کھانا کھائے اور چائے پیے 24 گھنٹے صرف ٹوئٹر پر رہتے ہیں’۔سابق کپتان نے کہا ‘یہاں تک کہ میں آج تک ان صحافیوں سے ملا بھی نہیں ہوں’۔ وسیم اکرم کے مطابق بابر کو پشاور زلمی کے ساتھ ٹریڈ کرنے کا فیصلہ مالکان نے کیا تھا اور ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ‘لیگز میں کھلاڑیوں کے ایک سے دوسری ٹیم میں جانا عام بات ہے، کراچی کی ٹیم میری نہیں بلکہ اپنے مالک کی ہے، بابر میرے بیٹے کی طرح ہے، میں کیوں اس سے ناراض ہوں گا؟ میں اس کی مکمل حمایت کرتا ہوں’۔سوئنگ کے سلطان نے کپتان سے متعلق ہونے والی باتوں پر بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ بابر کو کپتانی سے ہٹانا فائدہ مند ثابت نہیں ہوگا، گو کہ اس کا تجربہ کم ہے لیکن اسے سپورٹ کرنا فائدہ مند رہے گا،یہ ٹیم کے لیے بھی اچھا ہوگا، ہمیں دشمنوں کی ضرورت نہیں ہے، اس کے لیے ہمارے اپنے لوگ کافی ہیں۔وسیم اکرم نے کہا ‘میں دیکھتا ہوں کہ کس طرح لوگ بابر پر تنقید کرتے ہیں، یہ شرمندگی کا باعث ہے، برائے مہربانی اپنا مذاق بنوانا بند کریں، مجھے اس سے دکھ پہنچتا ہے’۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

4 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

5 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

5 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

6 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

6 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

6 hours ago