افغان سرزمین پاکستان میں امن کی بربادی کیلئے استعمال ہونے کے شواہد ہیں،وزراء

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق پشاور کی مسجدمیں خود کش حملہ ہوا ہے . ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ تحقیقات کریں گے کہ سکیورٹی کے باوجود خودکش حملہ آور کیسے پہنچا .

انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیز ہمارے خلاف ہیں . وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگرد مسجد میں پہلی صف میں کھڑا تھا، دہشتگردوں نے پولیس کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے . انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک صوبہ کسی حد تک اس وقت حالت جنگ میں ہے، خیبرپختونخوا میں امن و امان بحال کیا جائے گا . انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں، دوحہ معاہدے میں طے ہوا تھا کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی لیکن شواہد ہیں کہ افغان سرزمین پاکستان میں امن تباہ کرنیکیلئے استعمال ہورہی ہے، کابل اور اسلام آباد مل کر دہشتگردی کا قلع قمع کریں، افغانستان سے رابطہ کریں گے کہ انہیں کنٹرول کریں .

. .

متعلقہ خبریں