مری (قدرت روزنامہ)ملکہ کوہسار مری اور گلیا ت میں برفباری سے سیاحوں کی موجیں ہوگئیں، قدرت کے دلفریب نظاروں کو دیکھنے کے لیے رات دیر تک سیاحوں کارش لگا رہا . مری سے گلیات ایبٹ آباد آنے اور جانے والی سڑک بند ہوگئی، آزادکشمیر میں باغ شہر اور مضافات میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری رہا، ہٹیاں بالا اور حویلی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا .
ادھرگلگت بلتستان کے ضلع استور، دیامر، اور چلاس میں پھر برفباری سے بالائی علاقوں میں مشکلات بڑھ گئیں . کوئٹہ، زیارت، ژوب اورقلات چمن ہائی وے پر برفباری سے اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی . دوسری جانب اسلام آباد میں رات گئے آندھی کے ساتھ بارش نے شہر کے موسم کو مزید سرد کردیا . بورے والا میں ژالہ باری، جہلم، گوجرہ ،شکر گڑھ، سوات، اور صوابی میں بھی بادل برسے .
. .