پٹواری نہ مولانا، حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے، بلاول

blob:https://www.facebook.com/17a19404-de0b-4baa-ac45-d37420f21a78 اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کا مقابلہ پٹواریوں سے ہے نہ مولانا سے بلکہ اس کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے . پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کا مقابلہ صرف پیپلزپارٹی ہی کرسکتی ہے .

کھر میں کارکنوں نے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے قربانی دی . پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کا ساتھ دیا . پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کسانوں کا خیال رکھا چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو تکلیف سے دوچار کیا . تحریک انصاف کی آخری حکومت ہے، جیالوں کی حکومت آرہی ہے . پیپلز پارٹی جیالوں کا دور آرہاہے ،پاکستان بچانے نکلے ہیں . سکھر سے کشمیر تک کٹھ پتلیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی رہنماوں پر مقدمات ہیں . ہمارے رہنماوں کے اہل خانہ پر بھی مقدمات ہیں . سکھر کا خورشید شاہ آج بھی پابند سلاسل ہے، سکھر کا اپوزیشن لیڈرجیل میں،لاہورکا مزے کر رہا ہے . حکومت اتنا ظلم کرے جتنا خود برداشت کرسکے . بلاول نے کہا کہ سلیکٹڈ، نااہل حکومت کو بھگانے کیلئے کارکنوں کوجاگنا ہوگا، پیپلز پارٹی سلیکٹڈ کو بھگانے کیلئے اس سر زمین پرکھڑی ہے . . .

متعلقہ خبریں