اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب حکام کی جانب سے سپریم کورٹ کے احاطہ میں ملزم کی گرفتاری کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
نجی ٹی و ی سما نیوزکے مطابق جسٹس (ر) جاوید اقبال نےنیب راولپنڈی سے 24گھنٹے میں مضاربہ سکینڈل کے ملزم سیف الرحمان کی احاطہ عدالت میں گرفتار ی کے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔جسٹس (ر) جاوید اقبال نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم بھی جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ آج نیب حکام نے مضاربہ سکینڈل کے ملزم سیف الرحمان کو عبوری ضمانت کے لئے سپریم کورٹ آتے ہوئے احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا تھا جس پر قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو فوری عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا ، بعدازاں عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب حکام کی سخت سرزنش بھی کی تھی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف…
لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…
استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…
ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…
ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری…