اداکارہ ریشم نے حکومت سے فواد چوہدری کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ ریشم نے حکومت سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے .

پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری کو گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن اور دیگر حکام کو دھمکیاں دینے پر اسلام آباد پولیس نے لاہور سے رات دیر گئے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سےگرفتار کیا تھا .

اداکارہ ریشم نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے حکومت سے فواد چوہدری کی رہائی کا مطالبہ کیا .

ریشم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ' میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہوں کہ فواد چوہدری کے ساتھ ہونے والے ظلم کو بند کیا جائے اور ان کو اپنی بیٹیوں سے ملنے کی اجازت دی جائے' .

واضح رہے کہ گرفتاری کے بعد فوادچوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا اور پھر بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا .

. .

متعلقہ خبریں