ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے ای ٹرانزٹ وزٹ ویزا سروس کا آغاز کردیا۔ سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق مملکت کی وزارت خارجہ نے فضائی راستے سے سعودی عرب آنے والوں کے لیے الیکٹرانک طور پر ٹرانزٹ وزٹ ویزاجاری کرنے کی سروس شروع کردی ہے، اس سروس کا مقصد سعودی عرب میں تمام مقاصد کے لیے آنے والوں کے لیے ویزا کے حصول کے طریقہ کار کو آسان اور خود کار بنانا ہے، دورے کے لیے ٹرانزٹ ویزا مفت ہوگا اور فوری طور پر سفری ٹکٹ کے ساتھ جاری کیا جائے گا، اس کی میعاد 3 ماہ تک ہوگی اور مملکت میں رہائش 4 دن کی مدت تک کے لیے ہوگی۔
اس حوالے سے سعودی وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرانزٹ ویزا پر مملکت آنے والوں کو بھی عمرہ ادا کرنے، مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کرنے، سیاحتی مقامات کی سیر کرنے اور سیرو تفریح کے لیے دیگر علاقوں میں جانے کی اجازت ہوگی، اس سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے، سعودی عرب کی سرکاری فضائی کمپنی ’السعودیہ‘ اور ’فلائی ناس‘ کے آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے وزٹ ٹرانزٹ ویزا کی درخواست دی جا سکتی ہے، جہاں سے یہ درخواست خود کار طریقہ کار کے تحت وزارت خارجہ میں ویزا کے لیے متحد قومی پلیٹ فارم پر منتقل ہو جائے گی، درخواست کو فوری پراسیس کیا جائے گا اور ڈیجیٹل ویزا جاری کرنے کا عمل شروع کردیا جائے گا، اس کے بعد ویزا کو درخواست دہندہ کو ای میل کردیا جائے گا۔
وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ٹرانزٹ ویزا سروس سے سعودی عرب کی پوزیشن مضبوط ہوگی اور یہ براعظموں کو جوڑنے والے ایک مرکز کے طور پر ممتاز سٹریٹجک مقام حاصل کرلے گا، اس سروس سے سعودی ’ویژن 2030ء‘ کے اہداف کو حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…