ن لیگ کے سینیٹر نے بھی نئے الیکشن کے حق میں آواز بلند کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے سینیٹ کے فورم پر نئے الیکشن کے حق میں آواز بلند کر دی . قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چئیرمین سینیٹر مشاہد حسین سید سینیٹ اجلاس میں ملک میں جاری سیاسی افراتفری پر خاموش نہ رہ سکے اور نئے انتخابات کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ لولی لنگڑی حکومت سے بہتر ہے کہ نیا الیکشن کرایا جائے .


انہوں نے کہا کہ 43 سال ہو گئے ہم مسلسل حالت جنگ میں ہیں جبکہ کرسی کی جنگ پاکستان کو تباہ کر دے گی . ضیاء نے بھی کہا تھا کہ الیکشن اس وقت ہوں گے جب نتائج مثبت ہوں گے . اس وقت لوگ مسئلے کا حل چاہتے ہیں . روایتی نالائقی نہیں چلے گی . دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختو نخوا کے انتخابات کے حوالے سے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب اور کے پی میں انتخابی امیدواروں کو جلد فائنل کرنے کا فیصلہ کر لیا .
عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختو نخوا کے انتخابات کے سلسلے جلد انتخابی امیدواروں کو فائنل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،عمران خان سے ٹکٹوں کی تقسیم پر تمام ڈویژنز کے کوآرڈی نیٹرز نے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں . تمام ڈویژن کے کوآرڈی نیٹرز سے امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں وصول کرنے کا آغاز بھی ہو گیا ہے،عمران خان سے گزشتہ روز ویسٹ پنجاب ریجن کے پارلیمانی بورڈ نے ملاقات کی،فیصل آباد اور ساہیوال کے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی ابتدائی فہرستوں سے آگاہ کیا گیا .
آج سابق وزیراعظم سے نارتھ پنجاب کے کوآرڈی نیٹرز ملاقات کریں گے . بتایا گیا ہے کہ شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کے انٹرویوز عمران خان کریں گے،ابتدائی فہرستیں مرکزی پارلیمانی بورڈ میں پیش کی جائیں گی،مرکزی پارلیمانی بورڈ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ٹکٹوں کی تقسیم پر حتمی فیصلہ کرے گا .

. .

متعلقہ خبریں