انگلش بیٹر ایلکس ہیلز کا بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلش بیٹر ایلکس ہیلز نے نیشنل ڈیوٹی پر پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے . برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش بیٹر ایلکس ہیلز بنگلا دیش کے خلاف سیریز نہیں کھیلیں گے بلکہ سیریز کے بجائے وہ پی ایس ایل میں شرکت کریں گے .

جیو کے مطا بق ایلکس ہیلز پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد کی نمائندگی کریں گے، انہیں ُ پی ایس ایل کھیلنے کے مجموعی طور پر ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر ملیں گے . برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کو یکم سے 14 مارچ تک بنگلا دیش سے سیریز کھیلنی ہے ،بغیر کنٹریکٹڈ پلیئر ہونے پرہیلز کو ون ڈے کے 5 ہزار اور ٹی ٹوئنٹی کے ڈھائی ہزار پاؤنڈز ملنا تھے . پی ایس ایل کے میچز مِس کرنے پر ایلکس ہیلز کو بڑی رقم سے محروم ہونا پڑ سکتا تھا . واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آٹھواں سیزن 13 فروری سے شروع ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں