پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس پولیس نے میت کے جسم سے زیورات چوری کرنے کے الزام میں 60 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا۔
غیرملکی خبررساں ادارےکے مطابق فرانس کے شہر لیفان میں پولیس نے 60 سالہ خاتون کو میت کے جسم سے زیورات چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہےجبکہ خاتون سے میت کے گمشدہ زیورات بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتقال کرنے والی خاتون کے اہل خانہ نے تدفین کے دوران میت کے پاس ایک مشکوک خاتون کو دیکھا، تاہم خاتون نے بتایا کہ وہ مرنے والی عورت کی دوست ہے، جس پر اہل خانہ نے مشکوک خاتون کو نہ چاہتے ہوئے بھی کھلے تابوت کے پاس اظہار عقیدت کے لیے اکیلے جانے دیا تاہم جب اہلخانہ واپس آئے تو انہوں نے دیکھا کہ میت کے زیوارت غائب ہیں، تو انہوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے مشتبہ خاتون کی شناخت کے بعد اسے گرفتار کرلیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمہ 60 سال کی عورت ہے، جو متاثرہ اہل خانہ کے گھر کے قریب ہی رہتی ہے، دوران تلاشی ملزمہ کے گھر سے میت کے گلے کا ہار، انگوٹھی اور بالیاں برآمد کرلی گئیں، اس کے علاوہ پولیس کو اس علاقے میں ہونے والی حالیہ تمام اموات کی خبروں کے تراشے بھی ملے، جن میں اہلخانہ کے گھر اور خصوصی کمرے میں داخل ہونے کے کوڈ بھی درج تھے، جہاں تابوت میں میت رکھی جانی تھی، جب کہ تفتیش میں پتہ چلا کہ اسی گھر کے ایک فرد نے اپنے بٹوے کی چوری کا الزام بھی اسی خاتون پر عائد کرکھا ہے۔
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…