ٹی ٹی پی کی پاکستان میں بحالی کے فیصلے کی تحقیقات کا مطالبہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے ٹی ٹی پی سے متعلق حکومت کی پالیسی کو پشاور سانحے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی کی پاکستان میں بحالی کے فیصلے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ ٹی ٹی پی سے جب جنگ بند ہوئی اور مذاکرات ہوئے تو پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
رضا ربانی نے 8 فرروی کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دہشت گردی کی پالیسی پر بحث کرنے اور سینیٹ کی پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ جب کابل میں طالبان آئے تو ٹی ٹی پی کے لوگوں کو اسلحہ کے ساتھ پاکستان آنے دیا گیا اور کہا گیا کہ یہ گڈ طالبان ہیں۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹر کا کہنا ہے کہ اس وقت نہ عوام، نہ پارلیمان کو اعتماد میں لیا گیا، سینیٹ کہتی رہی کہ مشترکہ اجلاس بلائیں، ٹی ٹی پی مذاکرات پر اے این پی اور پیپلز پارٹی نے سخت تحفظات کا اظہار کیا۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

3 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

3 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

5 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

5 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

5 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

5 hours ago