کراچی ، ماں باپ کے اکلوتے 19سالہ بیٹے کو زندہ جلا دیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کراچی میں ماں باپ کے اکلوتے 19سالہ بیٹے کو زندہ جلا دیا گیا، اہل خانہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذیشان کو دھوکے سے بلایا گیا اور پھر اس پر پیٹرول چھڑکنے کے بعد آگ لگائی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں دو روز جلائے جانے والے ذیشان علاج کے دوران ہی زندگی کی بازی ہار گیا ۔ ذیشان کو دو رزقبل کورنگی ابراہیم حیدری میں پیٹرول چھڑکنے کے بعد آگ لگائی گئی تھی جو دو دن مسلسل موت اور زندگی کی کشمکش میںلڑ تا رہا اور فوت ہو گیا

۔ نجی ٹی وی جیو کے مطابق ذیشان کے والد کا کہنا ہے کہ ذیشان ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی کے اہل خانہ 4 لاکھ روپے حق مہر اور 5 لاکھ روپے کے طلائی زیورات کا تقاضہ کررہے تھے۔موت سے قبل ذیشان نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ زینت نامی لڑکی نے اسے 27 تاریخ کو فون کرکے کورنگی بلوایا تھا، دیر رات جب ذیشان مقام پر پہنچا تو زینت کے بھائی اور شوہر نے اسے تشدد کا نشانہ بنا کر پیٹرول ڈال کر آگ لگادی۔تحقیقات کے مطابق لڑکی کے گھر والوں نے بتایا تھا کہ زینت طلاق یافتہ ہے تاہم طلاق کے کاغذات دکھانے سے انکاری تھے۔اسپتال حکام کے مطابق آگ سے ذیشان کا جسم 60 فیصد جھلس گیا تھا جو اس کی موت کی وجہ بنا۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Recent Posts

ایک منتخب وزیراعلی کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ مشیر کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر…

4 mins ago

اداکارہ عظمیٰ حسن لندن میں لٹ گئیں

لندن (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ عظمیٰ حسن کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں لوٹ لیا…

24 mins ago

مریم نواز کا اسلام آباد میں کانسٹیبل کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی ٹی آئی احتجاج میں شدید…

32 mins ago

جہلم: تقریب میں مضرصحت کھانا کھانے سے 2 سگے بھائی جاں بحق ،مزید 6 افراد کی حالت تشویشناک

جہلم (قدرت روزنامہ )جہلم میں فیملی تقریب کے دوران کھانا کھانے سے 2 بچے انتقال…

46 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک…

49 mins ago

عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش

  کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی سابقہ…

1 hour ago